بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار نے فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماسک کورونا اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔

ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے فیز میں لاہور کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار پورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 11 فیصد ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر ماسک پہنچائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 992 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 93 ہو چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.