اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو جرح کرنے کا حق دے دیا۔
عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کی جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کر لی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللّٰہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں۔
عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقررہ وقت میں اس کا فیصلہ کیا جائے۔
Comments are closed.