پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 11 فیصد ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 426 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 55 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 42 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 51 ہزار 94 زیرِ علاج مریضوں میں سے 918 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 943 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 65 ہزار 877 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 16 کروڑ 91 لاکھ 31 ہزار 246 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 13 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 13 ہزار 46 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 710 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 992 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 93 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 950 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 967 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 13 ہزار 688 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 969 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 884 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 780 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 461 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.