مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے صدارتی نظام کی بحث فضول اور وقت کا ضیاع ہے۔
پارلیمنٹ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی اس لیے چاہتی ہے عوام کی توجہ بےمعنی بحث پر لگادی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صدارتی نظام کا تجربہ دنیا کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوا ہے، صدارتی نظام ہی نے ملک کو توڑا اور اسے کھوکھلا کیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارےملک میں چند ایسے لوگ ہیں، جو منتخب نہیں ہوسکتے وہ ایسا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان وفاق ہے اس کی اکائیاں ہیں، بغیر پارلیمانی نظام ملک مضبوط نہیں ہوسکتا، پاکستان کو مزید تجربہ گاہ بنانے کی بجائے آئین پر عمل کرنا چاہیے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ نہیں کہ پارلیمانی نظام ناکام ہوگیا ہے، پاکستان کامسئلہ یہ ہے پارلیمانی نظام کو اس کی روح کے مطابق چلنے نہیں دیا گیا۔
Comments are closed.