وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں قائمہ کمیٹیوں کو سنجیدہ لیا جاتا ہے، جس ممبر کا مفاد ہو اس کو متعلقہ کمیٹی کا ممبر نہیں بننا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران مراد سعید نے کہا کہ یہاں نیب زدہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آجاتا ہے، ہمیں قائمہ کمیٹیوں سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں میڈیکل کالجز بنانے والے ہیلتھ کمیٹی کے بھی ممبر بنتے رہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب کسی ممبر کا چالان ہو تو استحقاق کمیٹی میں آئی جی موٹرویز کو بلا لیا جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی جی کو استحقاق کمیٹی میں بلائیں گے تو قانون کی بالادستی کیسے ہوگی۔
Comments are closed.