بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایڈورٹائزنگ کمپنی بلٹز کی اے آر وائی کیخلاف درخواست کی سماعت

ایڈورٹائزنگ کمپنی بلٹز کی اے آر وائی کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ ’کیا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت نہیں ہے؟‘

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت معاملہ کچھ اور ہے۔

عدالت نے اے آر وائی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

سماعت کے بعد بلٹز کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی سی بی کا بلٹز سے کنٹریکٹ ہوا تھا، جس پر اختلاف ہوگیا، اس پر جو ایوارڈ دیا گیا وہ بلٹز نے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نے اسے جس طرح نشر کیا وہ ہتک عزت کے زمرے میں آتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.