قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔
کراچی میں پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفس میں ہونے والی اسپانسرشپ تقریب میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، لگتا ہے کہ پی ایس ایل میں تماشائیوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیگ کو ملتوی کر دیا جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔
اسٹار آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے اسٹائل سے کھیلنے دوں گا۔
دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی جیسے بڑے کرکٹر کا آنا خوش آئند ہے، وہ ہمیں چیمپئن بنوائیں گے، کامیابی کی صورت میں شاہد بھائی کو جانے نہیں دیں گے، ان سے مستقبل میں بھی پرفارمنس لینی ہے۔
Comments are closed.