وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے اکبر ایس بابر کو فارغ کر دیا ہے۔
فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹ سے ہماری فتح ہوئی ،اسرائیل ،بھارت اور غیر ملکی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی ، جو الزام لگاتے تھے معافی مانگیں ۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ نون ،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی کرے گا۔
Comments are closed.