کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب ڈیزل سے بھرا جہاز ’’ہائی پروسپیرٹی‘‘ ریت میں پھنس گیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز’’ہائی پروسپیرٹی‘‘ کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازصبح ساڑھے7 بجے پھنسا جس کی وجہ سے پورٹ پر برتھنگ متاثر ہوئی ہے ۔
ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا ہے کہ جہاز پھنسنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر بھی کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 پھنس گیا تھا جسے ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخرکامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچایا گیا۔
Comments are closed.