بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہاولنگر: انگیٹھی میں دوپٹہ گر گیا، بچی جھلس گئی، حالت تشویشناک

پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں کوئلوں کی انگیٹھی سے 5 سال کی بچی جھلس گئی۔

بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے علاقے محلہ اسلام نگر میں سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کمرے میں جلائی گئی انگیٹھی پر 5 سال کی بچی فاطمہ کی چادر گر گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی جس نے بچی کو لپیٹ میں لے لیا۔

کراچی سپر مارکیٹ تھانے کی حدودلیاقت آباد 4نمبر…

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے سے بچی کے جسم کا 60 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.