بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وقت بتائے گا خٹک حکومت کے اقدام دیرپا تھے، عمران خان

وزيراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کی حکومت کے اقدامات کے دیرپا اثرات ہوئے۔

پشاور میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر شاہ فرمان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کے پی میں منصوبوں کو معینہ مدت اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

عمران خان نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان قیادت کی فراہمی کے علاوہ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی کردارادا کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صوبے کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔

گزشتہ روز ہری پور میں خصوصی ٹیکنالوجی زون کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں پی ایچ ڈی بھی بے روز گار ہیں، ہم توقع کر رہے ہیں کہ ہماری آئی ٹی کی ایکسپورٹ 75 فیصد بڑھے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجموعی قومی ترقی کیلئے حکومت نے اپنی توجہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے فروغ پرمرکوز کررکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.