بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 3238 نئے کیسز رپورٹ، 6 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17725 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 3238 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ مجموعی اموات کی تعداد 7703 ہے۔ آج مزید 399 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 472524 ہوچکی ہے اور اب تک 7368038 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اب تک 504193 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 23963 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 23643 گھروں میں، 26 آئسولیشن سینٹرز میں اور 294 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 260 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 3238 نئے کیسز میں سے 2446 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 976، ضلع جنوبی 695، ضلع وسطی521، کورنگی 242، ملیر 219 اور ضلع غربی سے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 186، سکھر 53، شکارپور 34، گھوٹکی 24، جیکب آباد 22، دادو21، جامشورو 20، میرپورخاص 14، شہید بینظیرآباد 14، سانگھڑ 12، نوشہرو فیروز 11، ٹھٹھہ 11، مٹیاری 10، بدین 10، لاڑکانہ 9، ٹنڈو محمد خان 9، کشمور 8، ٹنڈوالہیار 6، عمرکوٹ 6، خیرپور 2 اور تھرپارکر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 164790 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور اب تک 32089383 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.