بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور  سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے عالمی شراکت داروں کی کوششوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.