بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا کے 15 کیسز رپورٹ

دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے مزید 5 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 15مثبت کیس سامنے آگئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متاثرہ ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کے لیے نئے ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی نے ملک بھر میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کے لیے نئے ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبوں کی مشاورت سے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن یا ایک دن چھوڑ کر اسکول کھولنے جیسے فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہونگے۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ صوبوں کی مشاورت سے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن یا ایک دن چھوڑ کر اسکول کھولنے جیسے فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہوں گے۔

ادھر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ویکسینیشن کے بغیر اب بچے اسکولوں میں نہیں آسکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.