بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو کیس، 22 جنوری تک حتمی چالان جمع کرانے کا حکم

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت پراسیکیوشن نے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 22 جنوری تک حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں تفتیشی افسر، سرکاری وکیل اور مدعی کے وکلا پیش ہوئے، پراسیکیوشن نے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی ۔

کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چالان اسکروٹنی کے لئے محکمہ پراسیکیوشن کے پاس ہے، اسکروٹنی مکمل ہوتے ہی چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا ۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو 22 جنوری تک حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت دیدی ۔

مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ، حتمی چالان پیش ہونے کے بعد دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے پر دلائل دینگے ۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد پراسیکیوشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سیشن عدالت نے ضمانتیں مسترد کرنے کے حکم نامے میں مقدمہ دہشتگردی کا قرار دیا ہے ۔

سیشن عدالت کے حکم نامے کے بعد پراسیکیوشن از سرنو اسکروٹنی کررہی ہے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ازسرنو اسکروٹنی کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.