شمال مشرقی و مغربی بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا، شہر میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب ناصر کا کہنا ہے کہ وادی زیارت میں ایک انچ تک برفباری ہوئی ،وادی زیارت کی رابطہ سڑکیں پھسلن سے متاثر ہیں، نمک ڈالا جا رہا ہے۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی، کنجوغی میں بھی برفباری ہوئی، کوئٹہ، ژوب ہائی وے ، کان مہترزئی کےمقام پر آمدورفت بحال ہے۔
دوسری جانب پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے، بالائی علاقوں میں تیز سرد ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج شام سے بارش اور برفباری کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.