پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی اختیارات کا معاملہ بات چیت سے حل کرنے میں کوشاں ہیں۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتیں آمر پرویز مشرف کے دور والے بلدیاتی اختیارات مانگ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر بات چیت سے معاملات حل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی کنفیوژن نہیں، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے نکلے کے بعد اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) نہیں رہا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی اُن کی جماعت اور سیاست کے لیے بہت ضروری ہے۔
Comments are closed.