صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلی۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے ایف بی آر کے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ نارواسلوک پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اس غیر ذمے داری اور بدعنوانی کے پورے نظام کا جائزہ لیں۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے معمولی رقم کے ری فنڈ پر بزرگ شہری کو قانونی چارہ جوئی پر مجبور کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے 2 ہزار 333 روپے ری فنڈ کے معاملے پر 1 سال سے زائد عرصے تک معاملہ لٹکائے رکھا۔
صدر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر میں کسی ایک افسر کو بھی معاملے پر غور کرنے کی توفیق نہ ہوئی، اس بدانتظامی پر بزرگ شہری عبدالحمیدخان سے معذرت چاہتا ہوں۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ معاملے میں شامل تمام فیصلہ سازوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی جانی چاہیے۔
Comments are closed.