بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا اپنی جماعت کے ایم این اے کیخلاف مظاہرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوتھ ونگ نے اپنی ہی جماعت کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

انصاف یوتھ ونگ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کے خلاف مظاہرے میں وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

صوبائی صدر انصاف یوتھ ونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نور عالم خان وزارت کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ اگلی تین قطاروں میں بیٹھے افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیں ، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

انصاف یوتھ ونگ پشاور کے سابق صدر الیاس خلیل  نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ ہاؤسز سے پیرا شوٹرز کا خاتمہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان  گزشتہ روز اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑے تھے۔

اپنے بیان میں نور عالم کا کہنا تھا کہ سارے مسائل اسمبلی کی اگلی تین قطاروں میں بیٹھے لوگوں کی وجہ سے ہیں، ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پشاور کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ انہیں نہ گیس ملتی ہے نہ بجلی، کیا پشاور پاکستان میں نہیں؟

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کیا پاکستان میں صرف چار اضلاع سوات، نوشہرہ، صوابی اور میانوالی ہی ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.