بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی رکن اسمبلی پارٹی قیادت کیخلاف دیے گئے بیان پر ڈٹ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پارٹی قیادت کے خلاف دیے گئے اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  ایم این اے نورعالم خان نے کہا کہ جمہوریت میں تنقید اور مظاہرہ کرنا سب کا حق ہے، میرے خلاف پارٹی کارکنوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ اگلی تین قطاروں میں بیٹھے افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیں ، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

نور عالم خان نے کہا کہ میں نے کرپشن اور احتساب کی بات کی جو عمران خان بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی میں پہلی تین لائنوں میں بیھٹے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ٹھیک بات کی۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ میں نے مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی بات کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.