بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں جماعت اسلامی کا احتجاج، پولیس کی بھاری نفری تعینات

کراچی میں شارعِ فیصل پر کارساز کے قریب جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے اور ریلی میں شرکت کے لیے شرکاء پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں شرقی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

جماعتِ اسلامی کی ریلی شارعِ فیصل عوامی مرکز سے سندھ اسمبلی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں بھی پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر طلب کرلی گئی ہے۔

شارع فیصل پر کارساز روڈ، بلوچ کالونی پل، نرسری اور گورا قبرستان تک کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج شاہراہِ فیصل پر مارچ اور دھرنا ہو گا، جہاں ہم ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

حفاظتی انتظامات میں معاون کے طور پر رینجرز کو بھی متحرک رکھا گیا ہے۔

کارساز سے روانہ ہونے کے بعد شارعِ فیصل کے 2 مقامات پر قائدین ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

پولیس حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے نفری تعینات کی گئی ہے۔

صدر سے ایئر پورٹ جانے والے ٹریفک کو شارعِ فیصل پر بحال رکھا گیا ہے جبکہ کارساز پل سے پہلے ٹریفک کو کارساز روڈ پر موڑا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جب ریلی بلوچ کالونی پل عبور کر جائے گی تو ٹریفک کو بلوچ کالونی پل تک کھول دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.