امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آج شاہراہِ فیصل پر مارچ اور دھرنا ہو گا، جہاں ہم ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
سندھ اسمبلی کے سامنے دیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر قبضے کو چھڑوا کر رہیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ دھرنے نے سندھ کی اپوزیشن کو بھی کچھ کرنے پر مجبور کیا ہے، ہمیشہ مینڈیٹ کا سودا ہوا اور ہم سے وسائل چھینےگئے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا کوئی بھی مطالبہ اپنے لیے نہیں، سب عوامی ہیں، مرتضیٰ وہاب بیرونِ ملک سے پڑھ کر آئے ہیں، وہ بتائیں کہاں پڑھا کہ لندن میں ایسا نظام ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ 27 فروری کو مارچ کریں گے، پیپلز پارٹی پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آدھے سندھ پر قبضہ کر لیا ہے، وہ بقیہ سندھ پر بھی قبضہ جمانا چاہتی ہے۔
Comments are closed.