بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرچل رہی ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے۔

اسلام کوٹ ایئرپورٹ پر مٹھی کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب آصف علی زرداری صدر تھے تو آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کا قلعہ محفوظ نہیں ہے، حکومت نے درست وقت پر ایل این جی امپورٹ نہیں کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھر ڈیزرٹ آف روڈ چیلنج کے آخری روز کے مہمان خصوصی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.