پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے 22 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر کارکنوں کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جم غفیر موجود ہے۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو قابو کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنڈی سے پارلیمنٹ تک مارچ اور احتجاج کیا جس میں پارٹی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس کے بعد ن لیگی کارکنان نے مہنگائی اور منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا، لیگی کارکنوں نے ہزارہ کو صوبہ بنانے کے لیے بھی مظاہرہ کیا۔
پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تعینات ہے۔
Comments are closed.