بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکن کرکٹر راجا پکسا نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجا پکسا نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

راجا پکسا نے 3 جنوری کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، اب سری لنکن کرکٹر نے وزیر کھیل سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لی ہے۔

سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر بھانوکا راجا پکسا نے  فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) کو لکھے گئے خط میں، انہوں نے اپنے بڑے فیصلے کے پیچھے خاندانی ذمہ داریوں کا حوالہ دیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرس مورس نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

انہوں نے خط میں لکھا تھا کہ میں نے ایک کھلاڑی اور ایک شوہر کے طور پر اپنی صورتحال کو بہت احتیاط سے سمجھا ہے۔

دوسری جانب زمبابوے سے سیریز کیلئے منتخب تین سری لنکن کرکٹرز کووڈ 19 کا شکار ہوگئے ہیں، اوشکا فرنینڈو، کامل مشارا اور جنتھ لیانگے کووڈ کا شکار ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.