بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے تمام ملزمان گرفتار

سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر گزشتہ دنوں ایک معمر خاتون کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق کانپور پلوڑہ میں منور کنول نامی خاتون کو چار خواتین سمیت 11 افراد نے سر عام تشدد کا نشانہ بنایا تھا ملزمان اور متاثرہ خاتون کے درمیان 2013 سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

سیالکوٹ میں معمر خاتون پر بدترین تشدد کیا گیا،اسے لاتوں اور ڈنڈوں سے مارا گیا۔

ملزمان خاتون پر تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے پولیس نے مقدمے میں نامزد 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سے 4 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ دیدیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر 15 جنوری تک پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.