بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل عمران خان رنگ روڈ کا فراڈ مان گئے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان رنگ روڈ کا فراڈ مان گئے ہیں۔

ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا وزیراعظم عمران خان نام کسی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا گیا؟

انہوں نے کہا کہ ادھر اپوزیشن قیادت کی ساری پہلی لائن ای سی ایل پر ہے ۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آپ کی پالیسیوں سے ایکسپورٹ آرڈر کسی دوسرے ملک میں چلے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک 22 کروڑ عوام کو ایک پیمانے سے نہیں تولیں گے، ملک میں فالٹ لائنز بڑھتی جائیں گی۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ آپ فاٹا والوں کو ان کے حقوق کیوں نہیں دیتے، اگر ایسا سلسلہ جاری رہا تو پھر دیواریں اور چوڑی کرنی پڑیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.