وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.