بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے

مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف اسلام آباد میں واقع پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاری ہے جس کے دوران اہم سیاسی امور پر گفتگو بھی ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.