بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ مکران کیلئے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی، محکمۂ موسمیات

محکمۂ موسمیات پاکستان نے وضاحت جاری کی ہے کہ اس کی جانب سے سندھ مکران ساحل پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا اپنے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ رات گوادر کے ساحل پر آئے زلزلے کے بعد سے کوئی سونامی نہیں آ رہا۔

جاری کی گئی وضاحت میں محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحل پر زلزلے کے باعث سونامی آ سکتا ہے جس کا کوئی وقت متعین نہیں ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں محکمۂ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوادر اور کراچی میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں معمول کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.