بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے 2 اضلاع میں گھروں کے سامنے سے کچرا اٹھانے کا آغاز

کراچی کے دو اضلاع کیماڑی اور غربی میں گھروں کے سامنے سے کچرا اٹھانے کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع شرقی اور کورنگی کے بعد اب غربی، کیماڑی اور ملیر کے گھر گھر سے کچرا اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غربی، کیماڑی اور ملیر کو کلین اینڈ گرین کرنے کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں، جلد ہی ضلع وسطی میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا آپریشن شروع کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے کے مقابلے میں کراچی اب صاف ستھرا شہر ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پورے کراچی سے کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ادا کررہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.