بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ رخ جتوئی کی جیل سے اسپتال منتقلی، تحقیقات کا حکم

محکمہ داخلہ سندھ نے  شاہ رخ جتوئی سمیت جیل سے قیدیوں کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات تین دن میں تحقیقات کی رپورٹ جمع کروائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں شاہ زیب خان قتل کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کے سینٹرل جیل کراچی کے بجائے گزری میں واقعے نجی اسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزارنے کے انکشاف کے بعد اعلیٰ حکام میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

شاہ زیب خان قتل کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل کراچی کے بجائے گزری میں واقعے نجی اسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی سے متعلق یہ اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملزم کئی ماہ سے جیل کے بجائے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رہ رہا ہے، اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ملزم کو محکمہ داخلہ سندھ کےحکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اب شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔

محکمہ صحت سندھ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی نجی اسپتال منتقلی کے معاملے سے لاعلم نکلا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

عدالت سے سزا ملنے کے بعد شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہے اور قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.