بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: موبائل کمپنی میں ڈکیتی کی CCTV سامنے آگئی

کراچی کے علاقے صدر میں ایک موبائل فون کمپنی میں ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی بالائی منزل پر 4 ملزمان سیڑھی کے راستے آتے ہیں، چاروں ملزمان زینے میں کھڑے ہو کر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

اس دوران سامنے کے دفتر کا لڑکا منظر دیکھنے لگتا ہے تو واردات کا آرگنائزر مسلح شخص اسے بھی ساتھ لے جاتا ہے۔

3 ملزمان واردات کر رہے ہوتے ہیں تو چوتھا قمیض شلوار پہنا شخص نگرانی کرتا نظر آتا ہے۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقعہ موبائل مارکیٹ میں اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی ہےجہاں 4 مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ٹیلی کام کمپنی کے دفتر سے 1 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈکیتی کی اس واردات میں ملزمان ویگو ٹیل موبائل کمپنی کے دفتر سے 46 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم جبکہ 77 لاکھ روپے سے زائد کے چیک لے گئے ہیں۔

پریڈی پولیس نے واردات کا مقدمہ نمبر 22/22 محمد رفیق کی مدعیت میں زیر دفعہ 392، 397 اور 34 درج کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.