اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے منی بجٹ کا راستہ روکنے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
اجلاس سے قبل شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی تو صحافی نے اُن سے منی بجٹ کا راستہ روکنے کی حکمت عملی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
صحافی نے پوچھا کہ جمعرات تک منی بجٹ پارلیمان سے پاس ہوسکتا ہے، آپ کیسے راستہ روکیں گے؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ کو روکنے کے لیے ہم اپنا آئینی، قانونی اور سیاسی راستہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کے غلط اقدامات کو عوام کے سامنے لائیں گی۔
Comments are closed.