جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسعد نے کہا ہے کہ حکومت سے توقع بھی نہیں تھی کہ وہ سانحہ مری کی ذمے داری قبول کرےگی، حالانکہ وزیراعظم کو ایوان میں آکر قوم سے معافی مانگی چاہیے تھی۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کی قومی اسمبلی میں تقریر پر صرف ’’ انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ ہی کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متفقہ طور پر سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے وزیر اعظم اور سارے عہدیدار ہر حادثے پر متاثرین کو ہی قصور وار ٹھہراتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ مری واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔
Comments are closed.