بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو پولیس نے دوبارہ حراست میں لےلیا

نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو عدالتی حکم پر رہا کیے جانے کے بعد  آسٹریلوی پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

اس سے قبل  ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیت گئے تھے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کافیصلہ کالعدم قراردے دیا تھا۔

عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیت گئے۔

حکومتی وکیل کا عدالتی فیصلے پر کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کرنے پر غور کر سکتے ہیں، امیگریشن قانون کے تحت وزیر کو ویزا منسوخ کرنے کے غیرمعمولی اختیارات حاصل ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر وزیر نے ویزا منسوخی کا فیصلہ کیا تو جوکووچ پر آسٹریلیا میں داخلے پر3 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدری کے معاملے میں عارضی ریلیف مل گیا۔

عدالت نے جوکووچ کا ویزا درست اور آسٹریلیا میں داخلےکی اجازت دے رکھی ہے۔

عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ بدھ کو سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

آسٹریلین اوپن کا آغاز میلبرن میں 17 جنوری سے ہو رہا ہے، جوکووچ نے ماضی میں یہ ٹورنامنٹ9 بار جیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.