بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری میں پھنسے سیاحوں کی بڑی تعداد واپس روانہ

مری میں برفانی طوفان کے تین روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی ، دھوپ تو نکل آئی مگر موسم بدستور سرد ہے، پانی، بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی، موبائل فون سروس بھی متاثر ہے، مری میں پھنسے سیاحوں کی بڑی تعداد واپس چلی گئی ہے۔

مری اور قریبی علاقوں کی مرکزی شاہراہوں پر گزشتہ روزسے ٹریفک بحال ہے تاہم دیہی علاقوں کوجانے والی تمام سڑکیں بند ہیں، مقامی شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر پابندی مزید 24 گھنٹے رہے گی۔

نواحی علاقوں کی سڑکوں پر بدستور کئی گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی کھڑی ہیں جبکہ شہر میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہے، 5دن میں سے چند ہی گھنٹے بجلی فراہم کی جاسکی ہے، دیہی علاقوں میں تو بجلی 5 دن سے معطل ہے۔

مری اور گردونواح کے علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہر میں پانی کی بھی شدید قلت ہے ، شہر کے بیشتر ہوٹل خالی ہوچکے ہیں، سیاحوں کی بڑی تعداد واپس جاچکی ہے

مری کی طوفانی برف باری میں جہاں لوگ کار میں دم توڑتے رہے وہیں کئی لوگ محفوظ بھی رہے۔

علاقے میں دھوپ نکل آئی ہے مگر موسم بدستور سرد ہے ، انٹرنیٹ سروس بھی تاحال معطل ہے، شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.