حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ مری میں ہر بار سڑکیں بند ہوتی ہیں اور صفائی بھی ہوتی ہے، سسٹم اور حکومتی نظام بھی ذمے دار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ مری میں موسم کی شدت تھی، برفانی طوفان آیا تھا، گزشتہ 25 سال میں ایسی برفباری کی مثال نہیں ملتی۔
صداقت علی عباسی کاکہنا تھا کہ برفانی طوفان کےباعث ہیوی مشین اس مقام تک نہ پہنچ سکی، مری سے نتھیا گلی جانی والی ٹریفک بھی واپس آرہی تھی۔
ان کاکہنا تھا کہ بہت تھوڑےوقت میں برف کا لیول بڑھ گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ جہاں کاروباری لوگوں کی ناجائز منافع خوری کی شکایات ہیں وہاں پرمقامی لوگوں کی زندگیاں بچانے اور مہمان نوازی کی لاتعداد مثالوں کو نہ سراہنا سراسر ناانصافی ہے۔
Comments are closed.