بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے ہیں: ثانیہ نشتر

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے سے متعلق اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں شفافیت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ 38ملین خاندان اور 32 ملین گھرانوں کے ڈیٹا کو اکٹھا کرنا مکمل ہوا، گھرانوں اور خاندانوں کا جنوبی ایشیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل سروے مکمل ہوا ہے

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق حکومتوں میں بھی کرپشن کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.