بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری واقعے پر پنجاب حکومت کا 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کے نتیجے میں پنجاب حکومت کی جانب سے 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب، سردار عثمان بزدار  کی زیرصدارت مری کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

اس دوران پنجاب حکومت کی جانب سے مری میں پیش آنےوالے سیاحوں کی اموات کے افسوسناک واقعے پر  3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

مری واقعے پر تشکیل دی گئی کمیٹی 3 دن میں اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کو پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی انسانی جانوں کےضیاع کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.