امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں اندھیرا رہے گا تو ملک بھی ترقی نہیں کرے گا۔
جماعت اسلامی کراچی کے سندھ اسمبلی کے باہر بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہماری جدوجہد کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہے، سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا مظلوم عوام کے لئے ہے، اسی دھرنے سے کراچی کے حقوق کی آواز بلند ہورہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پورا صوبہ وڈیروں کے رحم و کرم پر ہے، ہم اچھے اسپتال اور کالج کا مطالبہ عوام کے لیے کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام وسائل چند ہی بااثر لوگوں پر خرچ ہورہے ہیں، سندھ میں جو بلدیاتی نظام دیا ہے، وہ 73 کے آئین سے مطابقت نہیں رکھتا۔
Comments are closed.