لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے نرسنگ کالج ہاسٹل میں رہائش پذیر 25 طالبات کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔
نرسنگ کالج کی انتظامیہ کے مطابق چند روز قبل ہاسٹل میں رہائش پذیر ایک طالبہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
جس کے بعد نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر دیگر طالبات کا بھی ٹیسٹ کروایا گیا تو ان میں سے 25 طالبات کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
کالج انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا تمام نرسنگ طالبات ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر ہیں۔
دوسری جانب طالبات کا کہنا ہے کہ ہاسٹل انتظامیہ نے ایک کمرے میں 6 سے زائد طالبات کو رکھا ہوا ہے جس سے مزید طالبات کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔
Comments are closed.