امریکا میں ننھی گڑیا نے ملکہ برطانیہ کا روپ دھار کر شاہی خاندان کے افراد کے دل جیت لیے، والدہ نے اپنی بچی کی تصاویر برطانوی شاہی محل کو بھیج دیں۔
ننھی بچی نے ملکہ الزبتھ کی طرح میچنگ ہیٹ، موتیوں کی مالا اور سفید وگ پہن کر تصاویر کھنچوائی تھی۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ہیلووین کے موقع پر امریکی ریاست اوہایو کی رہائشہ 2 سالہ ننھی پری نے ملکہ برطانیہ کا روپ دھارا تھا۔
امریکی خاتون نے 2 سالہ بیٹی کی تصاویر برطانوی شاہی محل کو بذریعہ ڈاک بھیجیں، جوابی خط میں ملکہ برطانیہ نے ڈھیر سارا پیار بھیجا ہے۔
Comments are closed.