boyne tannum hookup rules dailydot hookup app whatsapp groups for hookups hookup bbw com best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ ایک بار پھر بڑھادی ہے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء تک بڑھادی گئی ہے۔

بینک دولت پاکستان کی سفارش پر وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ ایک سال بڑھا دی ہے۔

قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021ء تھی۔

وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021ءکے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصوّر ہوں گے اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔

اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے۔

عوام کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022ء تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرالیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.