ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے ساتھ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، شدید رش کی وجہ سے سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔
مری میں صبح سے اب تک ہزاروں گاڑیاں داخل ہوچکیں، برفانی تودہ گرنے سے نتھیا گلی اور مری کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
ملکہ کوہسار مری اور ارد گرد کے علاقوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد برفباری ہوئی، جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔
سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، ویک اینڈ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ صبح سے اب تک مری میں 27000 کےقریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، ٹریفک اہلکار ہائی وے مشینری کے ساتھ برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیاح مری آنے سے پہلے ٹریفک پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔
Comments are closed.