کیا آپ نے کسی شخص کو 4 انچ تک اپنا منہ کھولتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کی ملاقات ایسے ہی شخص سے کروادیتے ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر منیسوٹا کے رہائشی آئزک جانسن کی تصویر لگائی ہے اور اسے دنیا میں بڑا منہ رکھنے والا شخص قرار دیا گیا ہے۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ آئزک اپنا منہ کھولتا ہے تو اس کے اوپری اور نچلے حصے کا درمیانی خلا تقریباً 4 انچ بنتا ہے، جو خود ایک ریکارڈ ہے۔
آئزک جانسن مختلف اوقات میں اپنے اس بڑے سے منہ کے درمیان اپنی بند مٹھی، سنگترا، سافٹ ڈرنک کا کین، سیب اور لکڑی کا ٹکڑا رکھنے کا مظاہرہ بھی کرچکا ہے۔
یہ نوجوان 2019ء میں جب صرف 14 برس کا تھا تو اس ریکارڈ کا حامل تھا، اُس وقت اس کا منہ 3 اعشاریہ 67 انچ تک کھلتا تھا۔
لیکن چند ماہ بعد پنسلونیا کے فلپ نامی نوجوان نے 3 اعشاریہ 75 تک اپنا منہ کھول کر آئزک سے اعزاز چھین لیا۔
اب دو سال بعد آئزک نے فلپ کے مقابلے میں بڑا منہ کھول کر ایک بار پھر اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
Comments are closed.