کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے وفد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے مرکز بہادرآباد پہنچ کر آفاق احمد کا پیغام کنوینر خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا۔
آفاق احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی جس پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آپ کا عزم خوش آئند ہے، خیرمقدم کرتے ہیں۔
اس موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.