سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 364 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ریاض میں جاری وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 720 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 مریض انتقال کر گئے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سےاموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 274 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 642 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.