
قومی کرکٹر عابد علی صحتیاب ہوگئے، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فینز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دو ہفتے کا ری ہیب مکمل کر لیا ہے، میڈیکل اسٹاف نے بہت خیال رکھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کل اہلِ خانہ کے پاس لاہور جائیں گے۔
ادھر پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی صحت میں بہتری ہے، ڈاکٹرز نے عابد علی کو سفر کی اجازت دے دی۔
پی سی بی کے مطابق عابد علی نے پوسٹ آپریشن ری ہیب بھی مکمل کرلیا، جو دو ہفتے تک کراچی میں جاری رہا۔
کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کل واپس اپنے گھر لاہور آجائیں گے۔
خیال رہے کہ عابد علی قائداعظم ٹرافی کے دوران دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے تھے۔
Comments are closed.