hookup Monmouth Junction NJ secure hookup site black gay hookup cancer man and hookups funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے حکومت کے لیے اگلے 3 ماہ کو انتہائی اہم قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے لیے اگلے 3 ماہ کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ پارٹیوں سے کوئی خطرہ نہیں، شوق سے عدم اعتماد لائيں، اتحادیوں سے مل کر 5 سال پورے کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فوجی قیادت سے ان کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف کی مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں۔ نومبر کافی دور ہے۔

عمران خان نے اعتراف کیا کہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، تمام تر شواہد کے باوجود اپوزيشن کے لوگ بچ نکل رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو نقصان ہوا، شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے، عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ، تعمیرات کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کے لیے معیاری اور کم قیمت گھر جلد تعمیر کیے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہورہی، آئندہ 3 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت 5 سال پورے کرے گی،  پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکا سےاچھے تعلقات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.